۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
تصاویر:بزرگداشت شهدای حرم شاهجراغ(ع)در سالن شهدای بسیج کاشان

حوزہ/جنرل مشیدی نے انقلابِ اسلامی ایران کے دشمنوں کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی ملک ایران کے امن و امان کی فضاء کو ختم کرنا چاہے تو ہم دنیا کو اس کے لئے غیر محفوظ بنا دیں گے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جنرل جواد مشیدی نے اتوار کی شام کاشان ایران میں پاسدار شہداء ہال میں منعقدہ حرم مطہر شاہچراغ کے شہداء کے تعظیمی پروگرام میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہداء ہم سے دین اور ولایت کی پاسداری کی توقع رکھتے ہیں۔

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ کفار و منافقین چاہتے ہیں کہ انقلابِ اسلامی ایران اپنے اہداف تک نہ پہنچ پائے اور اس کیلئے وہ اپنی تمام تر طاقت و قوت اور صلاحیتوں کو بروئے کار لارہے ہیں، کہا کہ لہٰذا ہم سب کو اس الٰہی نظام کی سربلندی کیلئے مقاومت اور بصیرت سے آگے بڑھنا چاہیے۔
جنرل مشیدی نے انقلابِ اسلامی کے دشمنوں کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی ملک ایران اور جہاں اسلام کے امن و امان کو خراب کرے گا تو ہم ان کے لئے دنیا کو غیر محفوظ بنا دیں گے۔

انہوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف عبرانی، عربی اور مغربی فتنہ کی طرف اشارہ کیا اور واضح طور پر بیان میں کہا کہ دشمن حالیہ فسادات میں اپنی تمام تر طاقت استعمال کرکے ہم سے سلامتی اور دین کو چھیننا چاہتا تھا لیکن وہ ہمیشہ کی طرح ناکام و نامراد ہی رہا۔

انہوں نے کہا کہ اگر کوئی بھی ملک ہمارے ملک کی سلامتی کو نقصان پہنچانا چاہے تو ہم ان کے لئے دنیا کو غیر محفوظ بنا دیں گے۔

مشیدی نے کہا کہ وہ ملک جس نے دفاع مقدس کے دوران 188,000 شہید، 230,000 جانباز اور 40,000 قیدی دیئے ہوں اس کے پاس اب بھی اتنی روک تھام کی طاقت ہے کہ امریکہ اس پر حملہ کرنے کی جرأت نہیں کر سکتا۔

انہوں نے فتنہ و فساد پھیلانے والوں کے خلاف فوجی اور ملکی حکام اور خواص کے اہم مشن کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ حکام اور عوام کو چاہیے کہ وہ فسادیوں کو عوام کا امن سلب کرنے کی اجازت نہ دیں۔ یہ فتنہ خواص کے لئے ایک بڑے امتحان سے کم نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ زیادہ تر فسادی، حکومت کے مخالف ہیں جو عوامی اور سرکاری املاک، کاروں اور قانون نافذ کرنے والے مراکز کو آگ لگا کر معاشرے کو غیر محفوظ بنانا چاہتے ہیں۔ عوام الناس کو فسادیوں کے منصوبوں سے پوری طرح آگاہ ہونا چاہیے۔

مشیدی نے سوشل میڈیا کو کنٹرول کرنے کیلئے حکومتی فیصلے کو فسادیوں کی شکست کا سب سے اہم عنصر قرار دیا اور کہا کہ فتنہ و فساد پھیلانے والے وسیع کوششوں کے باوجود لوگوں کو اپنے ساتھ ملانے میں کامیاب نہیں ہوئے۔

انہوں نے سکولوں اور جامعات میں طالبات کے افکار پر کام کرنے کو دشمن کا منصوبہ قرار دیا اور مزید کہا کہ علماء، پروفیسرز، اساتذہ کرام اور تعلیمی ادارے ہوشیار رہیں دشمن احتجاجی مظاہروں کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .